اٹلس ہونڈا کا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرانے کا اعلان، پہلا ماڈل کب تک متوقع؟

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلس ہنڈا نے منگل کے روز رواں مالی سال کے دوران پاکستانی صارفین کے لیے ایک الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک باضابطہ نوٹس میں کمپنی نے حکومت کی جانب سے ’نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی‘ کے اعلان کے بعد اپنی ارادے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرک وہیکل پالیسی 30-2025 کا باضابطہ آغاز، ماحولیاتی تحفظ اور صنعتی خود کفالت کی نئی راہ متعین

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان کے مطابق، نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی وزیراعظم کے صاف، پائیدار اور سستی ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے وژن سے ہم آہنگ ہے، اور اس کا مقصد مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ماحول کا تحفظ بھی ہے۔

ہارون اختر نے بتایا کہ اس پالیسی کے تحت ایک بڑا ہدف یہ ہے کہ 2030 تک پاکستان میں فروخت ہونے والی نئی گاڑیوں میں سے 30 فیصد الیکٹرک ہوں، اس تبدیلی کے نتیجے میں سالانہ 2.07 ارب لیٹر ایندھن کی بچت متوقع ہے، جو لگ بھگ ایک ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت کے برابر ہے۔

دوسری جانب اٹلس ہونڈا نے کہا ہے کہ وہ متعلقہ ریگولیٹری اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے تاکہ تمام ضروری اجازت نامے اور منظوری حاصل کی جاسکے اور اسکوٹر کی باآسانی مارکیٹ میں آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ ضروری معیار اور سڑکوں پر ٹیسٹنگ مکمل کرنے کے بعد، کمپنی رواں مالی سال کے دوران پروڈکٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں رواں برس چوتھی بار اضافہ کردیا

ہونڈا ماضی میں بھی الیکٹرک گاڑیوں کی آزمائش کر چکا ہے، 2023 میں کمپنی نے اپنی الیکٹرک اسکوٹر بینلےای کی شیخوپورہ فیکٹری میں ایک ‘سافٹ’ لانچ کے دوران نقاب کشائی کی تھی۔

صنعتی ماہرین کے مطابق، پاکستان کی دو پہیوں والی گاڑیوں کی مارکیٹ میں نمایاں حیثیت رکھنے والی اٹلس ہونڈا کی شمولیت سے ملک میں الیکٹرک بائیکس کے استعمال کو بڑا فروغ ملنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستانی سڑکوں پر تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ موٹر سائیکلیں موجود ہیں جو کاربن کے اخراج میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں، الیکٹرک بائیکس کی طرف منتقلی ماحولیاتی بہتری میں خاطر خواہ کردار ادا کر سکتی ہے، کیونکہ ملک میں کاربن کے اخراج میں سب سے بڑا حصہ سڑکوں پر چلنے والی ٹریفک کا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور