پی آئی اے نے خلیجی ممالک کے لیے پروازیں بحال کر دیں

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد خلیجی ممالک کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ بحال کر دی ہیں۔ جنگ بندی کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔

گزشتہ شب پی آئی اے نے خلیج فارس میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر احتیاطی طور پر کئی خلیجی ممالک کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح مسافروں کی سلامتی ہے۔ پروازوں کی منسوخی پر ہمیں افسوس ہے، لیکن موجودہ حالات میں یہ اقدام ناگزیر تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جیسے ہی علاقائی صورتحال معمول پر آئے گی، پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی: پی آئی اے نے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی خلیجی ممالک جانے والی پروازوں میں 4 سے 13 گھنٹے تک تاخیر ہو رہی ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے 55 سے زائد پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔ اس سے قبل قومی ایئر لائن نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

منگل کی شام پی آئی اے کا ایک طیارہ پشاور سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوا، جہاں ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے منتقل کیا گیا تھا۔ ایران کی فضائی حدود کی بندش کے باعث یہ مسافر وہیں پھنس گئے تھے۔ ان تمام افراد کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اشک آباد سے پاکستان واپس لایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے ہرمز میں بھارت جانے والے تجارتی جہاز پر حملے کی تصدیق کر دی

ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر مہلک حملے کی ذمہ دار امریکی فوج قرار، امریکی اخبار

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2026 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی شرائط جاری کردیں

تیل کی بڑھتی قیمتیں، بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے اہم اعلان کردیا

ایندھن کا بحران: سندھ کی جامعات میں 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے