انگلینڈ کے بین ڈکٹ نے بھارت کے خلاف چوتھی اننگز میں سینچری بنا کر نئی تاریخ رقم کردی

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے بلے باز بین ڈکٹ نے منگل کو ہیڈنگلے میں پہلے ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں سینچری اسکور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ: بھارت نے 5 سینچریاں بنانے کے باوجود شکست کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے دوران 62 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں شاندار میچ وننگ سینچری بنا کر اپنی ٹیم کو 371 رنز کا ہدف عبور کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بین ڈکٹ نے 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 149 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کھیل میں اہم پوزیشن پر پہنچانے میں مدد کی۔ واضح رہے کہ یہ کسی بھی بیٹسمین کا بھارت کے خلاف کامیاب چوتھی اننگز میں بنایا گیا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

چوتھی اننگز میں سینچری کے ساتھ ڈکٹ 15 سالوں میں چوتھی اننگز میں سینچری بنانے والے پہلے انگلینڈ کے اوپنر بن گئے۔

مزید پڑھیے: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ، بھارتی بلے بازوں نے کون سے نئے ریکارڈز اپنے نام کرلیے؟

یہ کارنامہ انجام دینے والے پچھلے انگلینڈ کے اوپنر و سابق کپتان سر ایلسٹر کک تھے جنہوں نے 2010 میں بنگلہ دیش کے خلاف چوتھی اننگز میں سینچری بنائی تھی۔

بین ڈکٹ نے ہیڈنگلے میں لگاتار نصف سنچریاں بنانے میں کک کا ریکارڈ برابر کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد اسپنر بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی سے کیوں محروم ؟

مزید برآں بین ڈکٹ نے زیک کرولی کے ساتھ 188 رنز کی اوپننگ شراکت داری بھی کی جو سنہ 2001 کے بعد سے ان کی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ اور بھارت کے خلاف چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ اوپننگ اسٹینڈ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ