انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ، بھارتی بلے بازوں نے کون سے نئے ریکارڈز اپنے نام کرلیے؟

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے ایک یادگار دن میں نوجوان بھارتی بلے باز یَشسوی جیسوال اور شبھمن گل نے سینچریاں داغ کر نہ صرف میچ پر بھارت کی گرفت مضبوط کی، بلکہ کئی اہم ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے۔

جیسوال نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور ٹیسٹ سینچری اسکور کی، جو ان کی کیریئر کی اہم سنگ میل بن گئی۔ اس اننگز کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیزی سے 1000 رنز مکمل کرنے والے بھارت کے چند نوجوانوں میں شامل ہو گئے۔

مزید پڑھیں: ’کیا جے شاہ نے ورلڈ کپ جیتا ہے؟‘، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پرومو میں 11 مرتبہ دکھائے جانے پر آئی سی سی پر تنقید

دوسری جانب، کپتان شبھمن گل نے بھی پراعتماد بلے بازی کرتے ہوئے سینچری بنائی، اور یہ ان کی چھٹی ٹیسٹ سینچری تھی۔ ان دونوں بلے بازوں کی جوڑی نے دوسری وکٹ کے لیے زبردست شراکت قائم کی، جو بھارت کے لیے انگلینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیسٹ میں ایک قابلِ ذکر شراکت سمجھی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (ICC) کے مطابق، بھارت نے دن کا اختتام برتری کے ساتھ کیا، اور مہمان ٹیم پر شدید دباؤ ڈالا۔

کرکٹ ماہرین اور سابق کھلاڑیوں نے ان دونوں کھلاڑیوں کی بیٹنگ کو بھارت کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں