ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 350 ملین ڈالر کا قرض منظور کرلیا

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں خواتین کو مالیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کا 350 ملین ڈالر کا قرض منظور کرلیا۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک  نے پاکستان کے لیے 350 ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد خواتین کی مالیاتی اداروں تک رسائی کو بہتر بنانا اور ان کی معاشی بااختیاری کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈی میں واپسی، ایک ارب ڈالر قرض کی سہولت حاصل کرلی

ایشین ڈویلپمنٹ بینک   کے مطابق یہ رقم  ’ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام’ کے دوسرے مرحلے کے تحت استعمال کی جائے گی، جس کا ہدف پاکستان بھر میں خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کے قابل بنانا ہے۔

پیکج کی تفصیلات

ایشین ڈویلپمنٹ بینک  کے بیان کے مطابق قرض کی کل رقم 350 ملین ڈالر ہے۔ اس میں 300 ملین ڈالر کا پالیسی بیسڈ لون شامل ہے۔ جبکہ 50 ملین ڈالر کی اضافی مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی، جو خواتین کی مالیاتی شمولیت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔

اہداف اور مقاصد

ایشین ڈویلپمنٹ بینک  کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد خواتین کی مالیاتی اداروں تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ قرضہ جات، مالی ضمانتوں اور دیگر سہولیات کو خواتین کے لیے قابل رسائی بنانا ہے۔ کاروبار، انٹرپرینیورشپ اور مالیاتی خودمختاری کے شعبوں میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کو عالمی بینک سے 20 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان

ایشین ڈویلپمنٹ بینک  نے اس منصوبے کو پاکستان میں جامع اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے، جس میں صنفی مساوات کو خاص طور پر مرکزِ نگاہ بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

منڈی بہاؤالدین: ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران ہیلتھ ورکر پر تشدد، مقدمہ درج

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی