پاکستان کو عالمی بینک سے 20 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کو عالمی بینک سے آئندہ 10 سالوں میں 20 ارب ڈالر کا قرض ملنے کا امکان ہے جس کی منظوری 14 جنوری کو ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر اہم شعبوں میں بہتری لانے کے لیے آئندہ 10 سالوں میں 20 ارب ڈالرز کا قرض ملنے کے قوی امکانات ہیں، اس کے لیے عالمی بینک نے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بنیادی پالیسی پر اتفاق رائے کے لیے ورلڈ بینک کے نئے پروگرام کا آغاز

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے بتایا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے یہ قرض کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 35۔2025 کے تحت معاونت کے حصہ کے طور پر دیا جائے گا جس میں پائیدار معاشی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ 14 جنوری کو عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں اس قرض کی منظوری دی جائے گی۔ منظوری کے بعد بینک کے نائب صدر مارٹن رائسر اسلام آباد کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ قرض پروگرام اور اس پر عمل درآمد پر پاکستانی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قرض پروگرام پاکستان میں صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم چیلنجز سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کے لیے عالمی بینک کے معاونت کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:ورلڈ بینک نے فلڈ ریلیف کے لیے 45 کروڑ ڈالر کا اضافی قرضہ منظور کرلیا

یہ قرض پروگرام پاکستان میں شعبہ جاتی ڈھانچے کے طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں اگلے 10 سالوں کے لیے مخصوص اہداف مقرر کیے گئے ہیں جس میں مختلف شعبوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو حالیہ برسوں میں بڑے پیمانے پر نظر انداز کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس قرض پروگرام کو سیاسی تبدیلیوں سے الگ رکھا جائے گا تاکہ منصوبوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق 20 ارب ڈالر کے علاوہ عالمی بینک کے 2 ماتحت ادارے پاکستان کو مزید 20 ارب ڈالر کے نجی قرضے حاصل کرنے میں بھی مدد دیں گے، جس سے مجموعی مالیاتی پیکج 40 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا، جو بنیادی ڈھانچے کی ترقی، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق منصوبوں اور سماجی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مختص کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بنیادی پالیسی پر اتفاق رائے کے لیے ورلڈ بینک کے نئے پروگرام کا آغاز

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے معاشی بحالی کے حصول کے لیے نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان کا آغاز بھی کیا ہے جس کا مقصد جی ڈی پی کی شرح نمو کو دوگنا کرنا اور 5 سال کی مدت میں غربت کی سطح کو نصف کرنا شامل ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی نگرانی میں 29 ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری کو پاکستان میں لانے کا منصوبہ ہے جس میں متحدہ عرب امارات سے 10 ارب ڈالر، سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر، قطر سے 2 ارب ڈالر، آذربائیجان سے 2 ارب ڈالر اور کویت سے 10 ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں