جوہری تنصیبات کو شدید نقصان  پہنچا، ایران نے سرکاری طور پر اعتراف کرلیا

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے بالآخر تسلیم کر لیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اس کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کے باوجود ایرانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا فیصلہ

 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الجزیرہ سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر کئی بار حملے کیے گئے جن سے ان کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

اسماعیل بقائی  نے کہا ’جی ہاں، ہماری جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، یہ بات یقینی ہے کیونکہ ان پر بار بار حملے کیے گئے ہیں۔‘ تاہم انہوں نے اس معاملے کی مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ ایک تکنیکی معاملہ ہے جس پر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اور دیگر متعلقہ ادارے کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی جنگ بندی کے سنسنی خیز 48 گھنٹے

یہ بیان ایرانی حکام کی جانب سے پہلا باقاعدہ اعتراف ہے جس میں امریکی اور اسرائیلی حملوں سے جوہری تنصیبات کو سنگین نقصان پہنچنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہیں، جبکہ اس سے قبل امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ حملوں سے صرف ایران کے جوہری پروگرام میں چند ماہ کی تاخیر ہوئی ہے، مکمل تباہی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت اور ایران اسرائیل جنگ بندی کے اعلانات، صدر ٹرمپ کے بیانات میں کیا مماثلت رہی؟

واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکا نے ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔ امریکی صدر کے مطابق یہ حملے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع تنصیبات پر کیے گئے۔ یہ کارروائی ایران کی جوہری صلاحیت پر شدید ضرب تصور کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان