’اسلام آباد کا بزرگ نمکو فروش جس کی پرندوں سے دوستی ہے‘

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے پوش علاقے میں ایک بزرگ شہری روز نمکو بیچتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پرندوں کو دانہ اور پانی بھی فراہم کرتا ہے۔

وہ روزانہ باجرہ اور پانی ساتھ لاتا ہے اور پرندوں کے لیے مخصوص جگہ پر رکھ دیتا ہے۔ بزرگ کا کہنا ہے کہ یہ پرندے بول نہیں سکتے، لیکن میں ان کی بھوک اور پیاس کو محسوس کرتا ہوں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پرندے باجرے سے زیادہ نمکو شوق سے کھاتے ہیں، اور بزرگ محبت سے انہیں دونوں چیزیں دیتے ہیں۔

اگرچہ کچھ لوگ شکایت کرتے ہیں کہ اس سے گلی میں گندگی پھیلتی ہے، لیکن بزرگ کا جواب دل کو چھو لینے والا ہوتا ہے۔ ’ہماری صفائی ان کی بھوک سے زیادہ اہم نہیں۔‘

وہ روز دعا کرتا ہے، اللہ کرے، اس دنیا میں کوئی پرندہ یا جانور بھوک یا پیاس سے نہ مرے۔

یہ نمکو بیچنے والا شخص دراصل ایک رحم دل اور ہمدرد انسان ہے، جو ہر دن مخلوقِ خدا کے لیے جیتا ہے، اور اپنے عمل سے یہ بتاتا ہے کہ صرف اپنے لیے ہی جینا کوئی زندگی نہیں ہوتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘