نیٹو کے سربراہ کا ٹرمپ کو ’ڈیڈی‘ کہنا موضوع بحث بن گیا

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران اور اسرائیل کے بارے میں سخت زبان میں دی گئی حالیہ تقریر کا دفاع کرتے ہوئے انہیں مذاق میں ’ڈیڈی‘ کہہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے نیٹو سیکریٹری جنرل کا نجی پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ’کبھی کبھی باپ کو سخت زبان استعمال کرنی پڑتی ہے‘۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں اسرائیل اور ایران پر غصہ نکالتے ہوئے کہا کہ ’یہ دونوں ملک اتنی دیر سے لڑ رہے ہیں کہ انہیں خود بھی نہیں پتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں‘۔

جب صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے ان کے سخت الفاظ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ’یہ ایسے ہے جیسے 2 بچے اسکول کے میدان میں لڑ رہے ہوں‘۔

اس پر مارک روٹے نے مسکراتے ہوئے کہا، ’اور پھر ڈیڈی کو آ کر سخت الفاظ بولنے پڑتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:نیٹو کا لوٹا ہوا سامان لاہور میں دستیاب

اس پر صدر ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا، ’ڈیڈی؟ ۔۔ تم میرے ڈیڈی ہو!‘۔ انہوں نے یہ بات مذاق کے انداز میں کہی اور کہا کہ روٹے نے یہ بات محبت سے کہی ہے۔

ٹرمپ نے بعد میں مارک روٹے کی تعریفوں پر مبنی نجی پیغامات بھی عوام کے ساتھ شیئر کیے، جن میں روٹے نے ٹرمپ کی ایران کے بارے میں کارروائی کو ’غیر معمولی‘ قرار دیا اور کہا کہ ’آپ نے وہ کر دکھایا جو کئی دہائیوں میں کوئی امریکی صدر نہیں کر سکا‘۔

مارک روٹے نے نیٹو اجلاس میں ٹرمپ کی اس تجویز کی بھی حمایت کی کہ نیٹو کے رکن ممالک اپنی فوجی اخراجات بڑھا کر جی ڈی پی کا 5 فیصد کریں۔

انہوں نے ٹرمپ کو ’اچھا دوست‘ کہا اور ان کے اقدامات کی تعریف کی۔

جب ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا ٹرمپ کی اتنی کھل کر تعریف کرنا انہیں کمزور نہیں دکھاتا؟ تو روٹے نے جواب دیا، ’ایسا نہیں لگتا، یہ تو بس ذوق کی بات ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی