موسمی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، 2 پروازیں منسوخ، 39 تاخیر کا شکار

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف شہروں میں خراب موسم اور طوفانِ بادو باراں کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی لاہور اور کراچی کی 2 اہم پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور جانے والی پروازیں پی کے 302 اور لاہور سے کراچی کی واپسی پرواز پی کے 303 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

تاخیر کا شکار پروازیں

اسلام آباد: 12 پروازیں تاخیر کا شکار

لاہور: 14 پروازوں کی آمد و روانگی متاثر

کراچی: 7 پروازیں تاخیر کا شکار

استنبول سے آنے والی ترک ایئرلائن کی پرواز TK-714 کو کراچی میں اتارنے کے بعد لاہور روانہ کیا گیا۔ اسی طرح سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز PF-769 کو ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔

بین الاقوامی پروازوں کو مشکلات

خراب موسم کے باعث شارجہ، راس الخیمہ، کولمبو، دبئی، پیرس اور دوحہ سے لاہور آنے والی پروازوں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا رہا۔

لاہور سے جدہ کی 12، ریاض کی 6 اور ابوظبی کی ایک پرواز کو روانگی میں 4، چار گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ دوحہ، دبئی، ٹورنٹو اور دیگر شہروں کو جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

موسم کی صورتحال

لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کے بعد پشاور میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے فضائی آپریشن میں مزید خلل پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرلائنز سے اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے