’پاکستانی کھلاڑیوں کو کیوں منتخب کیا؟‘، شاہ رخ خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بولی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر اور عثمان طارق کو اپنی کیریبین پریمیئر لیگ یعنی سی پی ایل کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز میں شامل کرنے پر بھارت میں دائیں بازو کے حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی سی پی ایل ٹیم نے محمد عامر اور عثمان طارق کو باضابطہ طور پر ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کا پاکستانی اسٹارز پر اعتماد ، محمد عامر اور عثمان طارق کو سی پی ایل اسکواڈ میں شامل کرلیا

محمد عامر اس سے قبل چار سیزنز میں سی پی ایل کھیل چکے ہیں اور مجموعی طور پر 39 میچز میں 51 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، تاہم یہ پہلی بار ہوگا کہ وہ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے، عثمان طارق کو پی ایس ایل 2025 میں شاندار کارکردگی کے باعث منتخب کیا گیا، جہاں انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شاہ رخ خان کے اس فیصلے پر ہندو انتہا پسند حلقوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، جنہوں نے ان پر’قومی مفاد کے خلاف‘ اقدام اٹھانے کا الزام لگایا ہے، سوشل میڈیا پر متعدد صارفین اور کچھ سیاسی شخصیات نے ان کے اس فیصلے کو ’غیر محبِ وطن‘ قرار دیا ہے، جب کہ بعض نے دھمکی آمیز بیانات بھی دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں شاہ رخ خان کا نمبر کونسا؟

یہ ردِعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ایک مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہو چکے ہیں، اس صورتحال میں ایک بھارتی ملکیت والی ٹیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت ایک حساس سیاسی مسئلہ بن گئی ہے۔

ابھی تک شاہ رخ خان کی جانب سے اس تنازع پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، واضح رہے کہ سی پی ایل 2025 کے ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 5 پاکستانی کھلاڑی منتخب کیے گئے تھے، جن میں سے محمد عامر اور عثمان طارق شاہ رخ خان کی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی