مذہبی یگانگت کے ذریعے دشمن کی سازش ناکام بنادیں گے، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا ہے کہ عالم اسلام کی یگانگت کو بروئے کار لا کر دشمن کی ہر سازش ناکام بنادی جائے گی۔

اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس کے موقعے پر بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق وی نیوز کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پریس کانفرنس میں تمام مکاتیب فکر کے علما شریک ہوئے اور عالم کفر کے مقابلے کے لیے عملی طور پر یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہود و ہنود جو ہماری جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں ان سے مقابلے کے لیے عالم اسلام کی یگانگت کو بروئے کار لا کر دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا کہ کل سے محرم الحرام کا آغاز ہو رہا ہے جس میں امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کی یاد میں صف عزا بچھائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ کربلا انسانیت کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ در حسین پر یہ نہیں دیکھا جاتا کہ آنے والا مسلمان ہے ہندو ہے، سکھ یا عیسائی ہے، یہ پوری انسانیت کے لیے کھلا ہے۔

علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع چونکہ مسالک کے حوالے سے تھا اور تمام مسالک اپنے اپنے طور پر یاد حسین مناتے ہیں، لہٰذا تمام امت کو پیغام دیا گیا کہ وطن عزیز کی سالمیت اور عالم اسلام کی وحدت کے لیے ہم سب ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اس اجتماع میں تمام مکاتب فکر کے علما اکٹھے تھے اور عوام کے لیے پیغام تھا کہ اگر تمام مسالک کے علما اکٹھے ہیں تو ہمیں بھی وحدت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات نافذ، اسپیکر کی تنخواہ و مراعات ترک، اخراجات میں بڑی کمی کا اعلان

شوال کے چاند کی پیدائش کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی

عید سے قبل صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، آر آئی یو جے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت جذباتی ہوگئے، والدہ کا ذکر کرکے آبدیدہ

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے