شوال کے چاند کی پیدائش کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپارکو نے کہا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔

سپارکو کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر قریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی، جس کے باعث شام کے وقت چاند دیکھنے کے امکانات کم ہیں۔

اس پیش گوئی کے مطابق رواں سال رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر کی تاریخ 21 مارچ متوقع ہے۔

سپارکو نے واضح کیا ہے کہ شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس حوالے سے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ اس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، محکمہ موسمیات کے ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp