پنجاب کے علاقے رینالہ خورد میں ذخیرہ اندوزں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں 2 ہزار من گندم برآمد کر لی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیااللہ چدھڑ کی جانب سے ذخیرہ اندوزں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ شب ایک پرائیویٹ گودام پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پرذخیرہ کی گئی 2 ہزار من گندم برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئی ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انتظامیہ کو احکامات دے رکھے ہیں کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں کیوں کہ اس سال پاکستان میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے اور اس کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے۔