پاکستان عالمی طور پر ڈیفالٹ کے خطرات میں سب سے زیادہ کمی کرنے والا ملک قرار

ہفتہ 28 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان عالمی سطح پر ڈیفالٹ کے خطرے میں سب سے زیادہ کمی کرنے والا ملک بن گیا۔

بلومبرگ انویسٹمنٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں ڈیفالٹ کے خطرے میں کمی کے حوالے سے سرِ فہرست آگیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 12 مہینوں میں پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ سب سے کم ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی معجزہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈیفالٹ کے امکانات 59% سے کم ہوکر 47% ہو گئے، جو کہ 1,100 بیس پوائنٹس کی بہتری ہے۔

یہ بڑی مارکیٹوں میں سب سے تیز ترین کمی ہے، جس سے قبل ارجنٹینا (-7%)، تونس (-4%) اور نائیجیریا (-5%) بھی کچھ کمی دیکھ چکے ہیں۔

اس کے برعکس ترکی، ایکواڈور، مصر، اور گابون جیسے ممالک میں ڈیفالٹ کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سیاست سمیت کچھ بھی ملک سے مقدم نہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج کدھر ہیں؟ آرمی چیف

اس خطرے میں واضح کمی پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی کی نشاندہی کرتی ہے، جس کی وجہ معاشی استحکام، اصلاحات، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات، بروقت قرض کی ادائیگیاں، ایس اینڈ پی اور فچ اور دیگر اداروں کی جانب سے کریڈٹ کے بہتر امکانات ہیں۔

پاکستان کی یہ پیش رفت عالمی مالیاتی منڈیوں میں ملک کے مقام کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp