ایئرانڈیا کی پرواز میں مسافر آپس میں لڑ پڑے، لینڈنگ کے بعد ایک کو حراست میں لے لیا گیا

ہفتہ 28 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امرتسر سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں اس وقت ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک مسافر نے دوسرے مسافر سے بدتمیزی کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ دہلی ایئرپورٹ پر اترنے کی تیاری کررہا تھا۔

ایئر انڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عملے نے ایک مسافر کو دوسرے مسافر سے زبانی جھگڑا کرتے دیکھا، متاثرہ مسافر نے عملے کو اطلاع دی کہ مذکورہ شخص اسے گالیاں دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایئر انڈیا کی برمنگھم سے دہلی جانے والی پرواز کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

صورتحال پر فوری قابو پاتے ہوئے متاثرہ مسافر کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا گیا تاکہ لینڈنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ لینڈنگ کے بعد بدتمیزی کرنے والے مسافر کو دہلی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم مسافروں کے غیرمہذب رویے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتے ہیں۔ پرواز کے کپتان نے زمینی سیکیورٹی ٹیم کو بروقت اطلاع دی، جو طیارے کے پہنچنے پر موجود تھی اور متعلقہ مسافر کو مزید کارروائی کے لیے ان کے حوالے کر دیا گیا۔

ایئر لائن نے مزید کہاکہ مسافروں اور عملے کی سلامتی اس کی اولین ترجیح ہے، اور وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات میں متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں 271 افراد کی ہلاکت، ایئر انڈیا کو شوکاز نوٹس جاری، تادیبی کارروائی کا عندیہ

واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی سفر کے دوران غیر ذمہ دارانہ اور ہنگامہ خیز رویے سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ قوانین موجود ہیں۔ ان میں کسی بھی غیرمہذب مسافر کو ’نو فلائی لسٹ‘ میں شامل کرنے کے لیے انٹرنل انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی شق بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘