سپریم کورٹ کی ہدایت پر صدر مملکت کا فیصلہ، جسٹس ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر جج قرار، نوٹیفیکیشن جاری

اتوار 29 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی کے تعین سے متعلق اہم فیصلہ کر دیا ہے، جس کے تحت جسٹس سرفراز ڈوگر کو عدالتِ عالیہ کا سینیئر ترین جج قرار دے دیا گیا ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صدرِ مملکت نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا ازسرِ نو جائزہ لیا۔ اس فیصلے کے تحت جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینیارٹی میں پہلا، جسٹس محسن اختر کیانی کو دوسرا اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو تیسرا نمبر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کے مستقل تبادلوں کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ اعلیٰ عدلیہ میں سینیارٹی سے متعلق جاری مباحثے میں ایک واضح پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں ججز کی تعیناتی اور عدالتی نظم و نسق پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

گل پلازہ سانحے کے پیچھے قبضہ مافیا ہوسکتی ہے، فیصل ایدھی نے خدشات کا اظہار کردیا

کیا ’نیو اسٹارٹ‘ کے خاتمے سے نئے ایٹمی خطرات بڑھ جائیں گے؟

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے