پاکستان کی معاشی مشکلات میں کمی کی ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چین نے پاکستان پر واجب الادا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور چین کی بے مثال دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، شہباز شریف
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کے پاس گزشتہ 3 سال سے موجود 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کو رول اوور کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے 2 ماہ قبل واپس کیے گئے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے کمرشل قرضوں کو بھی ری فنانس کیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت موجودہ مالی سال کے اختتام تک زرمبادلہ ذخائر کو14 ارب ڈالر سے زائد برقرار رکھنا ہے، جس کی تکمیل کی سمت یہ اقدامات انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاک چین دوستی: ’سی پیک کے تحت پاکستان میں بے مثال تعمیر و ترقی‘
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کی نئی قسط کے لیے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے مالیاتی پالیسی کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔