پی ٹی آئی سے  انتخابی نشان چھیننا سیاسی ناانصافی، عوام کے مینڈیٹ کی توہین تھی: شیخ وقاص اکرم

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے 180 نشستیں جیتی تھیں، اور تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھیننا ایک المناک واقعہ تھا، پارٹی سے انتخابی نشان چھین لینا سیاسی ناانصافی تھی، اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ شیخ وقاص اکرم نے تفصیلات بتادیں

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی بجٹ تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے بھرپور احتجاج کیا، جبکہ صوبائی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران بھی ایوان میں شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جب آپ عوام دشمن اور کسان کُش بجٹ پیش کریں گے، جب عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کیے جائیں گے تو احتجاج تو ہوگا، پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے صرف عوام کی آواز بن کر ایوان میں احتجاج کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس احتجاج کی پاداش میں پی ٹی آئی کے 26 ارکان اسمبلی کو اگلی 15 سٹنگز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ انہیں کئی مہینے ایوان سے دور رکھا جائے گا۔ ’15 سٹنگز کا مطلب ہوتا ہے تقریباً 6 ماہ کی معطلی،‘ انہوں نے وضاحت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کوئی ٹاسک نہیں دیا، شیخ وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم نے سوال اٹھایا کہ جن ارکان کو عوام نے لاکھوں ووٹوں سے منتخب کیا، انہیں صرف احتجاج کی بنیاد پر ایوان سے باہر کیسے کیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر پارٹی میں شامل ہوئے، اس لیے پی ٹی آئی کی سیٹیں کسی اور جماعت کو دینا غیر آئینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ناانصافی کی بنیاد اس دن رکھی گئی جس دن ملک کی سب سے بڑی جماعت سے انتخابی نشان چھینا گیا، جس فائز عیسیٰ نے جس دن حلف اٹھایا اسی دن اس کی جانبداری ثابت ہو گئی تھی، ان کے ہر انداز سے عمران خان کے خلاف بغض اور حسد واضح نظر آتا تھا ، پی ٹی آئی سے نشان چھیننا ایک المیہ تھا، ٹیکنیکل ایشوز کو بنیاد بنا کر کروڑوں ووٹوں کی بے توقیری کی گئی، جھوٹے مقدمات، عمران خان سے تعصب،امیدواروں کے اغواء ان سے کاغزات چھیننے پر مجرمانہ خاموشی رکھی گئی، قاضی فائز عیسیٰ کے لیے اتنا ہی کہوں گا اس کا عدل نہیں بدلا لینے کے فیصلے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘