آن لائن محبت: امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی دُلہن بننے دیر پہنچ گئی

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی، امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون پاکستان کے علاقے دیر اپر آ پہنچی، جہاں وہ مقامی نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون اونیجا سے ملاقات، ویڈیو وائرل

پولیس ذرائع کے مطابق امریکی خاتون ساجد زیب خان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچی ہیں، تاہم نوجوان نے پولیس کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں کسی قسم کی سیکیورٹی درکار نہیں کیونکہ وہ دونوں مکمل طور پر باہمی رضامندی اور گھروالوں کی اجازت سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔

ساجد زیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی مینڈی سے پہلی بار ملاقات دو سال قبل فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی۔ دونوں میں رابطہ بڑھا، دوستی محبت میں بدلی اور آخر کار مینڈی نے ساجد کو پروپوز کردیا۔ ساجد کے مطابق اس نے بھی فوراً ہاں کردی اور دونوں نے اپنے اپنے خاندان کو اعتماد میں لے لیا۔

ساجد نے مزید بتایا کہ مینڈی ایئرہوسٹس ہے اور امریکی شہر شکاگو کی رہائشی ہے۔ وہ اتوار کے روز اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی جہاں اس کا شاندار استقبال گلدستوں سے کیا گیا، بعد ازاں وہ اسلام آباد سے براہِ راست دیر اپر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ پہنچی جہاں مقامی افراد نے اس جوڑے کا خیر مقدم کیا۔

ساجد کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب اسلامی اصولوں اور مقامی رسم و رواج کے مطابق انجام دی جائےگی۔

دوسری جانب مینڈی نے ساجد کے ساتھ اس کے گھر میں بیٹھ کر ایک ویڈیو بیان میں کہاکہ وہ پہلی بار پاکستان آئی ہیں، اور یہاں آکر انہیں اندازہ ہوا کہ پاکستان نہایت خوبصورت، پُرامن اور محبت سے بھرپور ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محبت کے لیے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون انجو واپس کیوں جا رہی ہے؟

اس دلچسپ داستان نے مقامی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے، اور لوگ اسے سوشل میڈیا کے ذریعے جڑنے والے رشتوں کی ایک کامیاب مثال قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں