ہوسکتا ہے کہ آپ کا فون ہیک ہو یا آپ کی کال فارورڈ کر کے کوئی سن رہا ہو اور آپ کو پتہ بھی نہ ہو۔
فون پر کسی دوست یا رشتہ دار سے ہونے والی گفتگو اگر کوئی تیسرا شخص کال فارورڈنگ کے ذریعے سن رہا ہے تو یہ آپ کے لیے بڑے خطرے کی بات ہے جو آپ کو شدید پریشانی میں مبتلا اور مشکلات سے دوچار کرسکتی ہے۔
اگر آپ یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آیا آپ کا فون کال فارورڈنگ پر تو نہیں لگا ہوا ہے تو اس کے لیے اپنے موبائل فون سے #61#* ڈائل کریں۔ اگر آپ کا فون کال فارورڈنگ پر نہیں لگا ہوگا تو آپ کے موبائل کی اسکرین پر not forwarded لکھا ہوا آئے گا۔ اگر آپ کا فون کال فارورڈنگ پر لگا ہوا ہے موبائل اسکرین پر not forwarded کی جگہ forwarded لکھا ہوا آئے گا۔
اگر آپ کا فون کال فارورڈنگ پر لگا ہوا ہے تو آپ یہ کوڈ ڈال کر اس کو کال #002##فارورڈنگ سے ہٹا سکتے ہیں۔