بڑی خوشخبری، نادرا کی شناختی کارڈ سمیت تمام خدمات اب یونین کونسلز میں دستیاب ہونگی

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی شناختی خدمات مقامی یونین کونسلز میں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، جس سے شہریوں کو نادرا دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے گی۔

نادرا کی کون سی خدمات یونین کونسل میں فراہم کی جائیں گی؟

نادرا کی اس نئی اسکیم کے تحت شہری اب اپنی متعلقہ یونین کونسلز میں جا کر درج ذیل خدمات حاصل کر سکتے ہیں:

قومی شناختی کارڈ (CNIC) کا اجرا اور تجدید

بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (بے فارم)

خاندانی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ

ازدواجی حیثیت میں تبدیلی

شناختی کارڈ کی منسوخی

اور دیگر متعلقہ خدمات

نادرا کی خدمات کہاں کہاں دستیاب ہیں؟

ابتدائی طور پر یہ خدمات اسلام آباد کی یونین کونسلز سید پور، سہالہ، ماڈل ٹاؤن، کورال اور آئی-10/4، چکوال کے علاقے مرید اور گجرات کی دولت نگر یونین کونسل میں شروع کی گئی ہیں۔

دوسری جانب نادرا نے کراچی میں شناختی کارڈ کے اجرا کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے بائیکر سروس کو 3 سے بڑھا کر 8 یونٹس تک پھیلا دیا ہے، جس کے ذریعے اب شناختی کارڈ کی تجدید اور دیگر خدمات گھر کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نادرا، عامر علی خان کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے رہائشی اب اس بائیکر سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ نادرا نے پاک آئی ڈی” موبائل ایپ کی تشہیر کے لیے کراچی میں روڈ شو کا انعقاد بھی کیا، جبکہ یونیورسٹیوں، اسکولوں اور شاپنگ مالز میں آگاہی مہم چلائی گئی ہے۔ ایپ کی سافٹ ویئر اپڈیٹ مکمل ہو چکی ہے اور تمام تکنیکی مسائل بھی حل کر دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے