جیلوں سے رہا ہونے والے کئی کارکنان وفات پاگئے، جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، شیخ وقاص اکرم

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے والے قیدی مر رہے ہیں، چیف جسٹس کارکنوں سے متعلق جوڈیشل انکوائری کا حکم دیں۔

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور دوسرے جماعتی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعے میں قید 6 افراد جیل سے باہر آکر جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات کی لہر برقرار، معاملہ عمران خان کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ ان کارکنان نے 9 مئی کے کیسز میں 10 مہینے یا ایک سال جیل کاٹی اور باہر نکلنے کے بعد مختلف بیماریوں میں فوت ہوئے۔

شیخ وقاص اکرم نے کارکنان کے نام لے کر کہا کہ جن حالات میں ہمارے اسیران کو رکھا گیا یہ قتل ہے، انہیں علاج معالجے تک رسائی نہیں دی جاتی اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے چیف جسٹس آف پاکستان سے جیلوں میں قید پی ٹی آئی کارکنوں سے متعلق عدالتی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp