اسکول آف اسکالرز: جہاں بچیاں صرف پڑھتی نہیں، مستقبل بھی تراشتی ہیں

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والی باہمت خاتون سمیرا محبوب نے بلوچستان میں خواتین کی فلاح و بہبود اور بچیوں کو بااختیار بنانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ امریکا سے خصوصی تربیت حاصل کرنے کے بعد سمیرا محبوب نے نہ صرف تعلیم کے میدان میں نئی راہیں کھولیں بلکہ کم عمر لڑکیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروباری مہارتیں بھی سکھانے کا منفرد مشن شروع کیا۔

انہوں نے ’اسکول آف اسکالرز‘ کے نام سے ایک ایسا تعلیمی ادارہ قائم کیا جہاں صرف لڑکیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ یہ اسکول روایتی تعلیم کے بجائے عملی تربیت پر زور دیتا ہے، جس کے تحت بچیوں کو خوداعتمادی، قائدانہ صلاحیتیں اور کاروباری سوچ پیدا کرنے میں مدد دی جاتی ہے۔ اس جدید اور عملی طرز تعلیم کی بدولت اسکول کی طالبات نے حال ہی میں کراچی میں ہونے والے قومی مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کی، جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

سمیرا محبوب کی جدوجہد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پسماندہ علاقوں کی بچیاں کسی سے کم نہیں۔ ان کی کوششوں نے نہ صرف خضدار بلکہ پورے بلوچستان میں مثبت تبدیلی کی ایک نئی لہر دوڑا دی ہے، اور وہ سیکڑوں لڑکیوں کے لیے امید کی کرن بن چکی ہیں۔ مزید جانیے عامر باجوئی کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp