ملکی مسائل پاکستانی سیاست میں کچھ بھی نتیجہ دکھا سکتے ہیں، شیخ رشید

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ ملک جن مسائل سے دوچار ہے وہ پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی نتیجہ دکھا سکتا ہے، سپریم کورٹ جیتے گی اور الیکشن کروانے پڑیں گے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے سارے ملک کو سیاست کی بھٹی میں جھونک رہی ہے۔ ’سیاست سنگین اور گھمبیر ہو چکی ہے۔‘

سربراہ عوامی مسلم  کے مطابق ’نہ آئی ایم ایف ہے نہ پڑوسی ملکوں کی مدد ہے، کل عمران خان کی عدلیہ کے ساتھ کندھا بہ کندھا چلنے کی کال انتہائی کامیاب رہی، وہ وقت دور نہیں جب ساری قوم عمران خان قانون اور آئین کے حق میں نکلے گی۔‘

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بلاول بھٹو نے بھارت جاکر جوکم عقلی اور ذہنی پستی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اس کے خلاف غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہمیں ہر صورت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک جن مسائل سے دوچار ہے وہ پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی نتیجہ دکھا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ جیتے گی اورحکمرانوں کو الیکشن کروانے پڑیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp