پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے میچز کی سینچری مکمل کر لی

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کرلی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا آج آخری میچ کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔ یہ میچ بابراعظم کے کیریئر کا 100واں ایک روزہ میچ ہے۔ وہ 32ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے 100 ون ڈے میچز کھیلے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بابراعظم کی 2015 کی ویڈیو شیئر کی ہے جب انہوں نے ون ڈے میچز میں ڈیبیو کیا تھا۔ ٹوئیٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ‘بابراعظم اپنا 100 واں ون ڈے کھیلنے کے لیے تیار ہیں، آئیے 2015 میں ان کی پہلی اننگز کی 60 گیندیں دیکھ کر جشن مناتے ہیں’۔

بابراعظم نے ڈیبیو میچ میں 54 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی اور 60 گیندوں پر 54 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

بابراعظم ون ڈے میچز میں اب تک 18 سینچریز سکور کر چکے ہیں۔ تصویر بشکریہ پی سی بی

بابراعظم ون ڈے میچز میں اب تک 18 سینچریز سکور کر چکے ہیں۔ ان کی 14 سینچریز ایسی ہیں جن کی بدولت گرین شرٹس کو فتح ملی جبکہ بابراعظم کی 3 سینچریز کے باوجود ٹیم کو شکست ہوئی جبکہ ایک سینچری والا میچ بنا کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟