وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

جمعہ 4 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے اہم دو طرفہ ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی مثالی میزبانی پر صدر علیوف کو مبارکباد پیش کی اور 27 سے 29 مئی 2025 کو آذربائیجان کے شہر لاچین کے دورے کے دوران پاکستانی وفد کو دی جانے والی شاندار مہمان نوازی پر صدر اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، اہم معاہدوں پر دستخط

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی مسلسل سفارتی حمایت پر صدر الہام علیوف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی ہر مشکل گھڑی میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے قابلِ اعتماد شراکت دار ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں خاص طور پر آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے اور نجی شعبے کے روابط مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان حالیہ ملاقاتوں اور مذاکرات سے دوطرفہ تعلقات میں مزید گہرائی آئی ہے۔ انہوں نے صدر علیوف کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دہرائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی