الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نشستوں پر پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعہ 4 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی نشستوں پر پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل ، 2 خواتین  اور 2 ٹیکنو کریٹ/علما کی نشستوں کی پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ مورخہ 21 جولائی  2025کو خیبر پختونخواہ  اسمبلی میں ہوگی، الیکشن کمیشن نے  2 اپریل 2024 کو مذکورہ  بالا انتخابات اسپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پرمنتخب  ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف  نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل  ہونے کی وجہ سے  ملتوی کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیے

اس کے علاوہ ثانیہ نشتر  کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابات کے لیے الیکشن پروگرام جاری کردیا گیا ہے۔

پروگرام کے مطابق پبلک نوٹس 9 جولائی 2025، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور  11جولائی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی  کو ہوگی۔

مرحوم ساجد میر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر الیکشن کے مختلف مراحل جو کہ الیکٹورل کالج  نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے، کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی نظرثانی فہرست 15 جولائی 2025 کو جاری کرے گا اور کاغذات نامزدگی 16 جولائی 2025 تک واپس لیے جاسکیں گے اور پولنگ 21 جولائی 2025 کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔

قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سے  مسلم لیگ ن  کی خواتین کی مخصوص 2 خالی نشستوں پر بھی الیکشن پروگرام جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سینیٹ انتخابات کا دلچسپ اور پیچیدہ عمل کیسے انجام پاتا ہے؟

الیکشن پروگرام کے مطابق پبلک نوٹس 8 جولائی  2025 کو ریٹرننگ آفیسر جاری  کرے گا، کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی 2025کو جمع کروائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی  اور امیدواروں کی حتمی لسٹ 24 جولائی 2025 کو جاری  کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجیحی فہرست ختم ہوچکی  ہے لہذا اسے 10 جولائی تک فہرست ریڑننگ آفیسر کے پاس جمع کروانی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے 2جولائی 2025 کو مخصوص نشستوں پر جن ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ان کی حلف برداری کے لیے بھی اسپیکر قومی و صوبائی  اسمبلیوں کو خط ارسال  کر دیے گئے ہیں تاکہ  وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں اور  خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سینیٹ الیکشن  میں ووٹ کاسٹ کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان