کيا بھارت سے دوبارہ جنگ کا کوئی خطرہ ہے؟ رانا ثناء اللہ نے بتاديا

ہفتہ 5 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ دوبارہ جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور اس کے پاس میزائل ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا دونوں ایٹمی قوتیں ہیں اور جنگ پاکستان، انڈیا اور دنیا کسی کو بھی قابل قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کی حکومت نے جنگ کے ذریعے مقامی سیاسی مفاد حاصل کرنا چاہتا تھی لیکن اب ہماری طرف سے منہ توڑ جواب دیا گیا اس لیے وہ دوبارہ جرات نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت نیو نارمل قائم کرنا چاہتا ہے مگر یہ کسی کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انڈیا کا خیال تھا کہ روایتی جنگ میں ہم پاکستان سے مضبوط ہیں لیکن ہم نے منہ توڑ جواب دے دیا۔ انڈیا میں موجودہ بیان بازی سیاسی مفاد کے لیے ہورہی ہے لیکن وہ جنگ کی جرات نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ جرات کی تو دوبارہ اسی طرح جواب ملے گا اور بھارت کو مزید حزیمت اٹھانا ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ بھارت آن دی ریکارڈ مذاکرات کرے گا کیوں کہ اس کی سیاسی قیمت ہوگی جو نریندر مودی نہیں چکا سکتا، البتہ بھارت پاکستان کے ساتھ آف دی ریکارڈ مذاکرات کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp