ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اتوار 6 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا شدید خطرہ ہے۔

خطرے کی تفصیلات:

دریائے چناب (مرالہ و قادرآباد) میں کم درجے کا سیلاب متوقع
دریائے سندھ، کابل، چترال، سوات، ہنزہ سمیت متعدد مقامات پر تیز بہاؤ کا امکان
شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں مقامی سیلاب کی وارننگ
آزاد کشمیر میں دریائے جہلم اور معاون نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ
کیرتھر رینج کے علاقوں (آواران، خضدار، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل) میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

حفاظتی اقدامات:

ندی نالوں، پانی میں ڈوبی سڑکوں اور پلوں سے گزرنے سے گریز کریں۔
نشیبی علاقوں کے مکین فوری طور پر قیمتی سامان اور مویشی محفوظ مقام پر منتقل کریں۔
ایمرجنسی کٹ (خوراک، پانی، ادویات) تیار رکھیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خطرہ، عوام الرٹ رہیں
مقامی انتظامیہ نکاسی آب کے لیے مشینری تیار رکھے۔
عوام ٹی وی، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر ایپ کے ذریعے باخبر رہیں۔

این ڈی ایم اے کی اپیل:

تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ محتاط رہیں، محفوظ رہیں اور سرکاری وارننگز پر عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp