حکومت پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے کیا کرنا چاہیے: افتخار علی ملک کے اہم مشورے

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو طرز حکمرانی، اقتصادی ترقی اور خارجہ تعلقات کے حوالے سے اپنی سوچ میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیاسی عدم استحکام، کرپشن، غربت اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی تحفظ ہر ریاست کی بنیادی ضرورت ہے اس لیے ہمیں اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ہو گا۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ سارک اور ای سی او جیسی علاقائی تنظیموں کے ساتھ پائیدار معاشی تعلقات کو فروغ دے کر ڈیفالٹ کے منڈلاتے خطرے کو دور کرنا ہو گا، پاکستان کو اپنی روایتی سوچ سے ہٹ کر مسائل سے نمٹنے کے لیے جمہوری استحکام، میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں، تعلیم و صحت، معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بدحالی کی وجوہات کچھ بھی ہوں اسے اپنی بقا اور موجودہ بحران سے نکلنے کے لیے اپنی ترجیحات پر نظرثانی کرنا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت 1970 تک بھارت سے بہتر تھی جو نامناسب فیصلوں کی وجہ سے آہستہ آہستہ تنزلی کا شکار ہوتی رہی اور اب منظر نامہ یکسر بدل گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل اور خلائی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت جیسے شعبے اقتصادی ترقی کی بنیاد بن رہے ہیں، بدلتے ہوئے عالمی اقتصادی منظر نامے کی روشنی میں پاکستان کو بھی اپنی پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہوں گی اور جنوب ایشیائی ممالک میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی مزاحمت کے لیے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!