آئندہ 6 سے 12 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں، طوفانی ہواؤں سیلابی صورتحال کا خطرہ

پیر 7 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق، این ای او سی (NEOC) نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کا ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بارش اور طوفانی ہواؤں کی وارننگ

اگلے 6 سے 12 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، بنوں، بونیر، مردان، پشاور، صوابی، وزیرستان اور گرد و نواح میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، لاہور، حافظ آباد، نارووال، قصور، لیہ اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ممکنہ نقصانات

درختوں اور بل بورڈز کے گرنے، بجلی کی بندش، کمزور تعمیرات کو نقصان، اور حد نگاہ متاثر ہونے سے ٹریفک حادثات کا خطرہ۔

سیلابی خطرات

دریائے سندھ: تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع

دریائے چناب: مرالہ اور خانکی کے مقامات پر سیلابی کیفیت

دریائے جہلم: منگلا کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ

دریائے کابل: نوشہرہ کے مقام پر تیز بہاؤ

دریائے سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی

پیر پنجال کے ندی نالوں سے شمال مشرقی پنجاب متاثر ہو سکتا ہے

ڈیرہ غازی خان، راجن پور کے پہاڑی نالوں میں شدید طغیانی

بلوچستان (جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسیٰ خیل کے ندی نالوں میں شدید بہاؤ

گلگت بلتستان: ہنزہ، شیگر، ہسپار، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے، سالتورو میں طغیانی کا امکان

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خطرہ، عوام الرٹ رہیں

احتیاطی تدابیر

ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں۔

نشیبی علاقوں کے مکین قیمتی سامان اور مویشی محفوظ مقام پر منتقل کریں۔

ہنگامی کٹ (3 سے 5 دن کی خوراک، پانی، ادویات) تیار رکھیں۔

گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر پارک کریں۔

غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے کی ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے اپڈیٹس حاصل کریں۔

مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تمام متعلقہ محکموں کو مشینری، پمپس اور وسائل تیار رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید معلومات اور موسم سے متعلق الرٹس کے لیے NDMA کی ایپ اور آفیشل ذرائع سے رابطے میں رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی