مظفرآباد کے شہری کی پارک بنانے کی پیشکش پر حکومت نے چپ سادھ لی

پیر 7 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں شہری نے ذاتی خرچ سے کروڑوں روپے کی مالیت کا پارک بنانے کی پیشکش کی مگر حکومت نے ابھی تک اس شہری کو پارک تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی۔

پارک کی حالت دیکھ کر تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے، راشد زرگر اعوان

راشد زرگر اعوان نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب میں چھوٹا تھا تو اس پارک میں کھیلا کرتا تھا۔ آج اس پارک کی حالت دیکھ کر مجھے تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے۔ میں چاہتا ہوں یہاں خواتین اور بچوں کے لیے ایک جدید پارک تعمیر کرسکوں تاکہ تفریحی مواقع میسر آسکیں۔

انہوں نے کہاکہ میں نے بلدیہ حکام کو اس کی اجازت کے لیے ایک درخواست بھی دے رکھی ہے مگر مجھے اجازت نہیں ملی۔

راشد زرگر اعوان ٹالی منڈی کے اس مقام پر پارک بنانا چاہتے ہیں جہاں کبھی ’نیلم پارک‘ ہوا کرتا تھا جو 1992 کے خوفناک سیلاب میں تباہ ہو گیا تھا۔

اس کے بعد یہ جگہ یا تو کچرے کا مرکز بنی رہی ہے یا قبضہ مافیا کے زیرِ استعمال ہے۔ حکومت نے اس زمین کو ’خواتین پارک‘ کے لیے مختص کر رکھا ہے۔ گزشتہ حکومت نے 16 کروڑ روپے کا پی سی ون بھی تیار کیا تھا لیکن عملی طور پر آج تک کوئی کام شروع نہیں ہو سکا۔

’پارک کے ایک حصے پر پھینکا جانے والا کچرا دریائے نیلم میں جانے لگا‘

پارک کے ایک حصے پر بلدیہ شہر بھر کا کچرا لا کر پھینکتا ہے، جو آہستہ آہستہ دریائے نیلم میں جا رہا ہے جو ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

پارک کے دوسرے حصے پر ایک تعمیراتی کمپنی نے غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے، جس کو بظاہر چند ماہ کی اجازت دی گئی تھی، مگر اب سالوں سے وہاں ڈھٹائی سے قابض ہے۔

پارک بنانے کے لیے ہمارے پاس وسائل نہیں، میئر بلدیہ سکندر گیلانی

میئر بلدیہ سکندر گیلانی کہتے ہیں کہ ہمارے پاس شہر کے اندر کوئی بڑا جدید پارک موجود نہیں، بلدیہ کے پاس اس طرح کا پارک بنانے کے وسائل موجود نہیں ہیں تاہم حکومت یہ پارک بنا سکتی ہے۔

’ایک شہری کی جانب سے جو پیشکش آئی تھی وہ حکومت کے سامنے رکھی ہے، اس اجازت نامے کا اختیار حکومت کے پاس ہی ہے۔‘

سکندر گیلانی نے کہاکہ مظفرآباد شہر کی آبادی 3 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے لیکن یہاں خواتین کے لیے کوئی بڑا پارک موجود نہیں ہے۔ خواتین اور بچے محفوظ، کھلی اور صاف تفریحی جگہوں کے فقدان کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خواتین اور بچے صحت مند سرگرمیوں کے لیے دریا کنارے جا کر اپنا وقت گزارنے پر مجبور ہیں، جو بچوں کے لیے انتہائی خوفناک بھی ہے۔

حکومت پارک کی تعمیر کے لیے فوری اجازت نامہ جاری کرے، مقامی افراد کا مطالبہ

مقامی رہائشیوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس پارک کی تعمیر کے لیے فوری اجازت نامہ جاری کرے یا حکومت خود پارک کی تعمیر کرے تاکہ خواتین کو محفوظ اور پُرامن تفریحی کے لیے پارک کی سہولت میسر آسکے۔ مزید جانیے نصیر چوہدری کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا