امید ہے کل انتخابات کا اعلان ہو جائے گا: یاسمین راشد

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ کل انتخابات کا اعلان ہو جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ان شاء للہ الیکشن ضرور ہوں گے، عمران خان نے ہدایات دے دی ہیں کہ الیکشن کمپین کیسے کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسوں کا شیڈیول بھی آج جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور اتحادی حکومت کے درمیان ہونے والے مزکرات کامیاب نہیں ہو سکے تھے جس کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی جمع کرائی گئی تھی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے 14 مئی سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنے کی شرط رکھی گئی تھی جبکہ حکومت ستمبر میں پورے ملک میں انتخابات کرانے پر بضد تھی۔

یہ بھی واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے کا حکم اب بھی موجود ہے جس کے تحت وزرات خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے تھے لیکن جاری نہ کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!