علی امین گنڈاپور بہروپیا، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ میٹنگ میں مکھن کا پورا ٹرک لے آتا ہے، خواجہ محمد آصف

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بہروپیا اور چاپلوس قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ بطور وزیر دفاع ایسی گفتگو نہیں کرسکتا جیسی علی امین گنڈاپور کرتے ہیں، یہ تو مکھن کا پورا ٹرک لے آتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ ایک اہم اجلاس میں وزیراعظم کو خود کہنا پڑا کہ گنڈاپور صاحب، آپ کی گفتگو سن کر خوشی ہوئی، ایسی گفتگو تو باقی 3 وزرائے اعلیٰ بھی نہیں کرسکے۔ خواجہ آصف کے مطابق، یہ اندر کچھ اور بات کرتے ہیں، باہر کچھ اور، یہ بہروپیے ہیں۔ ان کے بیانات سیاسی دکانداری کے لیے ہوتے ہیں، مگر ان کی دکان پر کوئی گاہک نہیں آتا، اس لیے انہیں نظر انداز کرنا چاہیے۔

وزیر دفاع نے گنڈاپور کے بیان کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ہمارے جتنے فوجی جوان شہید ہوئے، سب کو معلوم ہے، دہشتگردی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا زیادتی ہے۔

مزید پڑھیں:علی امین گنڈاپور سے عوام کو نجات تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملے گی، فیصل کریم کنڈی

خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وفاقی حکومت اور اداروں پر غیر ذمہ دارانہ تنقید کر رہے ہیں، جس کا جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی امین کے لیڈر نے خود دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا میں لا کر بسایا، آج صوبے کے مختلف علاقوں کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔

وزیر دفاع کے مطابق، پی ٹی آئی کے اندر سے بھی علی امین اور ان کی قیادت پر تنقید کی جا رہی ہے، اور انہیں ’دو نمبر‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

افغان امور پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اور سفارتخانہ موجود ہے، لیکن افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ہم اپنے قومی مفاد میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان جنگ ختم ہو چکی ہے، اس لیے پاکستان میں موجود افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:آنکھیں لال کرنے والی چیزوں میں آج بھی غصہ دوسرے نمبر پر ہے

انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ ملک میں جاری کئی غیر قانونی کاروبار، ٹرانسپورٹ پر قبضے اور غیر قانونی کالونیاں افغان باشندوں کے زیر انتظام ہیں۔ ان کے بقول، اقوام متحدہ اور نیٹو اب تک افغان شہریوں کو نہیں لے جا سکے، جو اب بھی پاکستان میں مقیم ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیسے بھارت اور ایران کے ساتھ بارڈر کنٹرول ہے، ویسے ہی افغانستان کے ساتھ بھی سرحدی نظم و ضبط ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو