ایم جی موٹرز کا صارفین کو بڑا ریلیف: ایم جی ایچ ایس ٹرافی کی قیمت برقرار

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی بجٹ 26-2025 میں 2 فیصد نیو انرجی وہیکل (NEV) لیوی نافذ کیے جانے کے باوجود ایم جی موٹرز نے اپنی مشہور SUV ایم جی ایچ ایس ٹرافی کی قیمت 83 لاکھ 99 ہزار روپے پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جو کہ پاکستان میں کار خریداروں کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔

متعدد کار ساز اداروں کی جانب سے NEV لیوی کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جو نہ صرف الیکٹرک بلکہ ہائبرڈ اور پیٹرول گاڑیوں پر بھی لاگو ہے۔ تاہم ایم جی نے اس ٹیکس کا بوجھ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے صارفین کے لیے ایک اہم ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں نئی گاڑی لانچ کرنے کا اعلان کردیا

یاد رہے کہ ایم جی ایچ ایس ٹرافی کی ابتدائی ایکس فیکٹری قیمت جنوری 2025 میں متعارف کرائی گئی تھی، جس پر جون تک ایک خصوصی رعایت بھی دی گئی۔ یکم جولائی سے یہ SUV دوبارہ اپنی اصل لانچ قیمت پر دستیاب ہے۔

ایم جی کی یہ حکمت عملی ’ہیول پاکستان‘ (Haval Pakistan) کے فیصلے کی یاد دلاتی ہے، جس نے بھی NEV لیوی کے باوجود قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ ایسے وقت میں جب آٹو انڈسٹری میں قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عام ہو چکا ہے، ایم جی اور ہوال جیسے برانڈز صارفین کو ترجیح دے کر نمایاں ہو رہے ہیں۔

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے، ٹیکسوں کے بوجھ اور مہنگی درآمدات کے تناظر میں ایم جی کا فیصلہ مارکیٹ میں استحکام کا ایک نایاب لمحہ ہے، جو کمپنی کی ساکھ اور SUV خریدنے والوں میں اس کی کشش کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp