زرعی پیداوار بڑھانے، کسانوں کو سہولیات اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کا جامع اصلاحاتی پلان طلب

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت زرعی شعبے کی کارکردگی اور جاری اصلاحات پر اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں زرعی ٹاسک فورس کی جانب سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زرعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن، اور برآمدات کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معیاری بیج، جدید زرعی مشینری، فصلوں کی جغرافیائی منصوبہ بندی اور کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کے لیے قلیل و طویل المدتی جامع حکمتِ عملی پیش کی جائے۔

انہوں نے زرعی تحقیقی مراکز کو فعال بنانے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید تحقیق کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ زراعت میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے بین الاقوامی ماہرین سے استفادہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: زرعی شعبے سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، اقوام متحدہ

وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی زرعی صنعتوں کے فروغ، زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے، اور غذائی تحفظ میں خودکفالت کے لیے کسانوں کو بھرپور رہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ کسانوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے عمل کو یقینی بنایا جائے، جبکہ زرعی ترقی کے لیے صوبائی حکومتوں سے روابط اور تعاون کو مزید مربوط بنایا جائے۔

اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات پر بھی غور کیا گیا، اور وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کلائمیٹ ریزسٹینٹ بیج اور جدید طریقہ کاشت کے فروغ میں کسانوں کی معاونت کی جائے۔

انہوں نے سندھ اور بلوچستان میں کپاس کی کاشت کے لیے موسم اور زمین کے مطابق جامع منصوبہ بندی پر زور دیا اور کہا کہ اس ضمن میں صوبائی حکومتوں سے مکمل مشاورت کی جائے۔ ساتھ ہی نباتاتی ایندھن (Biofuels) کو قومی توانائی مکس میں شامل کرنے کی تحقیق اور منصوبہ بندی کی ہدایت بھی جاری کی۔

اجلاس میں ربیع و خریف کی فصلوں کی پیداوار، کسانوں کو درپیش مسائل، اور حکومتی اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، زرعی ماہرین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا