ترکیہ کے سیکریٹری دفاعی صنعت کی بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں سے ملاقات

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے دفاعی صنعت کے سیکریٹری پروفیسر ہالوک گورگن نے منگل کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آرمی ہیڈ کوارٹر میں بنگلہ دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزماں سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے پر فیصلہ 10 جولائی کو متوقع

ملاقات کے دوران فریقین نے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پروفیسر ہالوک گورگن نے بنگلہ دیش کی دفاعی صنعت کی ترقی میں تعاون اور حمایت بڑھانے کے لیے ترکیہ کے عزم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے ترکیہ کے ساتھ مل کر جدید فوجی سازوسامان کی تیاری اور دفاعی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں بنگلہ دیش کی دلچسپی سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین عوامی رابطوں کو بڑھانے پر زور

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی جدید کاری کے شعبے میں بڑھتی ہوئی تزویراتی شراکت داری کی عکاسی کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟