پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ نیوز کانفرنس، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان 3 ریاستیں مگر ایک قوم ہیں: رجب طیب اردوان

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے ترکیہ کے وزرائے خارجہ اور دفاع کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعلیٰ سطحی تبادلے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کا مظہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ترکیہ کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے اور مشترکہ کمیٹیوں کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ نائب وزیراعظم کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور پاک ترک دفاعی کمیٹیوں کا اجلاس آئندہ ستمبر میں متوقع ہے۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ حکان فیدان نے اسحاق ڈار کی بھرپور میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان منفرد نوعیت کے تعلقات قائم ہیں، جنہیں ادارہ جاتی شراکت داری میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پانی 24 کروڑ عوام کی لائف لائن، ترکیہ اور آذربائیجان جیسے دوست ہونا پاکستان کی خوش قسمتی ہے، وزیراعظم

حاکان فیدان نے بتایا کہ دونوں ممالک نے اقتصادی، ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے، اور اب آئل اور گیس کے شعبوں میں بھی اشتراک بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے کچھ دیر بعد اہم ملاقات متوقع ہے۔

نیوز کانفرنس کے اختتام پر دونوں وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا اور تمام شعبوں میں ادارہ جاتی بنیادوں پر تعاون کو وسعت دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل