پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ کمیشن کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا۔
پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اور وزیر قومی دفاع یاشار گولر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSSC) کے فریم ورک کے تحت مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی تیاری کے لیے تھی۔
اسحاق ڈار نے ترکیہ کے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ نیوز کانفرنس، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار
ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بات کی گئی۔
ترک وزیر خارجہ حکان فدان نے صدر رجب طیب اردوان کا نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ترکیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ کمیشن کے قیام پر اتفاق کیا، جس کی صدارت دونوں وزرائے خارجہ کریں گے۔ اس کمیشن کے تحت 12 مشترکہ اسٹینڈنگ کمیٹیاں کام کریں گی۔
یہ بھی پڑھیے ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان 3 ریاستیں مگر ایک قوم ہیں: رجب طیب اردوان
اس ملاقات میں ترکیہ کے وزیر قومی دفاع یاشار گولر نے مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس کی صدارت پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے وزیر قومی دفاع کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کا خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔