عمران خان پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران کو بدنام کرنے سے باز رہیں: شہباز شریف

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے معمولی سیاسی فائدے کی خاطر پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران کو بدنام کر رہے ہیں جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دھمکیاں دینے کا عمل انتہائی قابل مذمت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میجر جنرل فیصل نصیر اور ہماری انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اس سے قبل سابق صدر مملکت آصف زرداری نے بھی عمران خان کی جانب سے افواج پاکستان کے افسران کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیںhttp://عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد عبور کر چکا، مزید برداشت نہیں کریں گے: آصف زرداری

واضح رہے کہ عمران خان اپنے ہر خطاب میں اپنی توپوں کا رخ اسٹیبلشمنٹ کی جانب رکھتے ہیں اور سب سے زیادہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور کچھ حاضر سروس افسران کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

ہفتے کے روز چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے دو مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی جس کے پیچھے میجر جنرل فیصل نصیر تھا۔ اعظم سواتی پر تشدد اور ارشد شریف کے قتل کے پیچھے بھی یہی شخص تھا۔ بلاول کے کہنے پر جنرل باجوہ نے آئی ایس آئی کا کراچی میں سیکٹر کمانڈر تبدیل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل