جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں ایک منفرد ہوٹل نے مقامی اور علاقائی سطح پر خاص توجہ حاصل کی ہے۔ اس ہوٹل کی خاص بات یہ ہے کہ اسے مکمل طور پر خواتین چلا رہی ہیں، جو نہ صرف کاروباری دنیا میں خواتین کی شمولیت کی ایک شاندار مثال ہے بلکہ صنفی مساوات کے فروغ کی بھی عکاسی کرتی ہےمزید دیکھتے ہیں
باورچی خانہ سے لے کر کسٹمر سروسز تک، سب کچھ خواتین کے ذمے ہے۔ خواتین خود کھانے تیار کرتی ہیں، مہمانوں کی خدمت کرتی ہیں اور کاروبار کی نگرانی بھی کرتی ہیں۔ یہاں مقامی اور دیسی کھانوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کھانے بھی پیش کیے جاتے ہیں، جن کا معیار اور ذائقہ صارفین کو بہت متاثر کر رہا ہے۔
ہوٹل کی منیجرخاتون کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دیگر خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں یہ پیغام دینا ہے کہ وہ کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو منوا سکتی ہیں