گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا 6 فیصد ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ

منگل 24 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واشنگٹن: سرچ انجن گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ نے ایک ساتھ 12 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو کام کرنے والے افراد کی کل تعداد کا 6 فیصد ہیں۔

مائیکرو سافٹ، 10 ہزار ملازمتوں میں کٹوتی کا فیصلہ

مؤقر امریکی اخبارات یو ایس اے ٹو ڈے اور نیویارک ٹائمز کے مطابق الفابیٹ کی جانب سے بنیادی طور پر یہ فیصلہ ٹیکنالوجی سیکٹر کے سکڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ٹیکنالوجی سیکٹر کو مصنوعی ذہانت سے نہ صرف منسلک کیا جانے لگا ہے بلکہ آئی ٹی سیکٹر سے تعلق رکھنے والی مصنوعات کی مانگ میں بھی تسلسل کے ساتھ کمی ریکارڈ کی جانے لگی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں آئی ٹی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے نہ صرف ملازمتوں کے مواقع کم ہو رہے ہیں بلکہ جو افراد اس وقت نوکریوں پر ہیں انہیں بھی ہر وقت بیروزگار ہونے کا خوف لاحق رہنے لگا ہے۔

واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ نے بھی رواں ہفتے میں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ادارے سے 10 ہزار ملازمتیں ختم کرنے پہ مجبور ہے اور اس کی بنیادی وجہ کساد بازاری ہے۔ مائیکرو سافٹ سے نکالنے جانے والے افراد کی تعداد وہاں کام کرنے والے ملازمین کا پانچ فیصد ہے۔

کہا تھا کہ اقتصاد بازاری اسے 10 ہزار نوکریاں ختم کرنے پر مجبور کر رہی ہے جو اس کمپنی میں کام کرنے والوں کی مجموعی تعداد کا پانچ فیصد بنتا ہے

دلچسپ امر ہے کہ الفابیٹ جسے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے امریکہ میں لیڈر تسلیم کیا جاتا ہے کو مائیکرو سافٹ کی جانب سے چیلنج درپیش ہے کیونکہ وہ ورچول طور پر کوئی بھی ایسا مواد تیار کر سکتی ہے جس کے بارے میں صارفین سوچ سکتے ہیں اور ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الفابیٹ کے سی ای او کے طور پر 2019 میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے سندر پیچائی کا کہنا ہے کہ الفابیٹ کو گزشتہ دو سالوں کے دوران ایک بالکل مختلف معاشی و اقتصادی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ وہی وقت ہے کہ جب لوگوں کو ملازمتیں دے کر اس ادارے میں بھرتی کیا گیا تھا۔

سندر پیچائی ساری صورتحال کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ گوگل صارفین، ڈیولپرز اور کاروبار کے لیے مکمل طور پر ایک بالکل نئے تجربے کی تیاری کر رہی ہے اور وہ مصنوعی ذہانت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟