یوکرین کی جنگ رکواتے ہوئے بھارت دلال نہیں تھا؟ بھارتی ماہرین اپنے ہی وزیر خارجہ کے بیان پر برس پڑے

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف اپنے ہی ملک کے اندر بھی آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ بھارتی ماہرین اپنے ہی وزیر خارجہ کے بیان پر برس پڑے۔

جے شنکر کے پاکستان مخالف غیر مہذب بیان پر بھارت میں کڑی تنقید ہو رہی ہے، کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیرا نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کی سفارتی زبان اور پالیسی پر سوالات اٹھادیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے آنے والا جہاز دراصل بھارت کا مہمان تھا اور ایک مشترکہ بحری مشق کا حصہ تھا جہاں صرف غیر مسلح (نہتے) جہازوں کو شرکت کی اجازت تھی۔ ان کو مار دیا گیا۔

ان کے مطابق ایسے جہاز کو نشانہ بنانا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ بلکہ بین الاقوامی اصولوں اور سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ ایک سنگین اور ناقابلِ جواز اقدام تھا۔

پون کھیرا نے مزید الزام عائد کیا کہ اس واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے ایران کے ایک اور جہاز کو روک کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایران کو بلیک میل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے مزید دو جہاز گزارنے کی اجازت دے جو کہ ایک غیر مناسب اور جارحانہ سفارتی رویہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یوکرین میں ’پاپا‘ واررکوا رہے تھے تب یہ دلال تھے؟ جب دلال بننا ہوتا ہے تب یہ جاتے ہیں پھر کہتے ہیں ہم دلال نہیں ہیں تو اس کا کیا مطلب ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘