تیسرا ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ کے 4 وکٹوں پر 251 رنز، جو روٹ کی شاندار بیٹنگ

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 251 بنالیے۔

یہ بھی پڑھیں: آکاش دیپ نے انگلینڈ میں کس بھارتی بولر کا 38 سالہ ریکارڈ توڑ دیا؟

لارڈز کے میدان میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ کی طرف سے جو روٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ 99 رنز بناکر کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں ان کے ساتھ کپتان بین اسٹوکس 39 ناقابل شکست رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

قبل ازیں اوپنرز زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے بالترتیب 18 اور 23 رنز بنائے اور دونوں ہی کمار ریڈی کی گیندوں پر وکٹ کیپر رشب پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیے: شبمن گل کی وہ غلطی جو بھارتی کرکٹ بورڈ کو 250 کروڑ روپے کے نقصان سے دوچار کرسکتی ہے؟

اولی پوپ 44 بناکر رویندر جدیجا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک 11 رنز بناکر جسپرت بمراہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے اب تک ایک ایک ٹیسٹ جیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟