بلوچستان میں پنجابیوں کے خلاف دہشتگردی پر خاموشی افسوسناک ہے، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

ہفتہ 12 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بسوں سے مسافروں کو اتار کر گولیاں ماری گئیں، جو نہایت دلخراش سانحہ ہے، اور بدقسمتی سے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ جب پنجابیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے علمبردار کیوں خاموش رہتے ہیں، یہ دوہرا معیار قابلِ مذمت ہے۔ ہم سب کو بلوچستان میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ترجیحی ایجنڈا صحت ہے، ہیلتھ کارڈ کا غلط استعمال سرکاری اسپتالوں میں ہو رہا تھا، اس لیے اب اسے صرف نجی اسپتالوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔، ان کا کہنا تھا اگر انہیں حکومت تنخواہ دیتی ہے تو انہیں ہیلتھ کارڈ استعمال کرنے کے بجائے اپنا علاج خود کروانا چاہیے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جو کام اپنے دور میں نہیں کیے، آج ہماری حکومت کی کامیابیوں پر تنقید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اب پنجاب کی تقلید میں اپنا گھر اسکیم لا رہی ہے، جبکہ ہیلتھ کارڈ بھی ن لیگ کا منصوبہ تھا جسے بہتر انداز میں جاری رکھا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق صحت کارڈ کی بندش کا ایک پروپیگنڈا تھا ورنہ آج بھی سرکاری اسپتالوں میں ٹیسٹ اور دوائیاں مفت فراہم کی جا رہی ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ ہیلتھ کارڈ کی آڈٹ رپورٹس بھی جلد منظرِ عام پر لائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:

بارش کے دوران پانی جمع ہونے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ طوفانی بارش میں پانی اکٹھا ہونا قدرتی امر ہے، اصل سوال یہ ہے کہ نکاسی کے لیے کام ہوا یا نہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر ڈی ایچ اے کی تھیں، جو حکومت پنجاب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ ’ڈی ایچ اے کے رہائشی اپنے نمائندوں سے سوال کریں۔‘

انہوں نے لیڈی ولنگٹن اسپتال کی دوبارہ تعمیر کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایک یونٹ کو شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جائے گا جبکہ باقی 2 یونٹس دیگر اسپتالوں میں شفٹ کیے جائیں گے۔ عمران خان کا نام لیے بغیر انہوں نے نشاندہی کی کہ مہاتما نے صرف والدہ کے نام پر اسپتال بنایا، نہ کسی اور اسپتال کی حالت بہتر کی نہ کوئی نیا اسپتال قائم کیا۔

مزید پڑھیں:

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں صرف احتجاج کرنا آتا ہے جو وہ کرتے رہیں گے، پنجاب نے پہلے بھی جواب نہیں دیا تھا، اب بھی نہیں دے گا، انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھارتی پراکسی کے خلاف بنیان المرصوص جیسے اقدامات ختم نہیں ہوئے، اور ایسے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات نافذ، اسپیکر کی تنخواہ و مراعات ترک، اخراجات میں بڑی کمی کا اعلان

شوال کے چاند کی پیدائش کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی

عید سے قبل صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، آر آئی یو جے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت جذباتی ہوگئے، والدہ کا ذکر کرکے آبدیدہ

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے