بھارت کو دفاعی محاذ پر دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل ڈیل مسترد کردی

ہفتہ 12 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برازیل نے بھارت کے تیار کردہ آکاش میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے مذاکرات ختم کرتے ہوئے ایک یورپی دفاعی نظام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پیشرفت بھارت کے لیے ایک اہم سفارتی اور دفاعی دھچکا سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ آکاش سسٹم کو بھارتی دفاعی صنعت کی برآمدات کا کلیدی جزو تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مئی میں ہونے والی جھڑپ میں پاکستانی فضائیہ نے ہمارے جہاز تباہ کیے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، برازیلی فضائیہ نے یورپی کمپنی MBDA کے CAMM-ER میزائل سسٹم کا انتخاب کیا ہے، جو 45 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے برعکس، بھارتی آکاش میزائل سسٹم کی حد صرف 25 سے 30 کلومیٹر تک محدود ہے۔

برازیلی حکام کو اس بات پر تشویش تھی کہ بھارت کی جانب سے پیش کیا گیا میزائل نظام جدید ترین آکاش-NG ورژن پر مبنی نہیں ہے، جو فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے۔

MBDA کا تجویز کردہ Enhanced Modular Air Defence Solutions (EMADS) نظام جدید دفاعی خصوصیات سے لیس ہے، جن میں 360 ڈگری کوریج، سافٹ ورٹیکل لانچ ٹیکنالوجی اور جدید ریڈار سسٹمز شامل ہیں۔ یہ نظام برطانیہ، اٹلی اور پولینڈ میں پہلے ہی فعال کیا جا چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، برازیل کے اس معاہدے کی مالیت تقریباً 920 ملین امریکی ڈالر (یعنی 5 ارب برازیلین ریئلز) ہو سکتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور برازیلی صدر لولا ڈی سلوا کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے سائبر سیکیورٹی، خلائی تحقیق اور دفاعی صنعت میں شراکت داری پر گفتگو کی تھی، تاہم آکاش میزائل کے معاہدے میں کوئی عملی پیشرفت نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان کی خارجہ اور سفارتی پالیسی ناکام ہی نہیں، تباہ ہوچکی ہیں، بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا اعتراف

بھارتی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ برازیل کا یہ فیصلہ بھارت کے لیے خاصا مایوس کن ہے، بالخصوص ایسے وقت میں جب نئی دہلی اپنی دفاعی برآمدات کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ بھارت آکاش میزائل سسٹم کو ویتنام، فلپائن اور ارجنٹینا سمیت کئی ممالک کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان 860 دنوں میں 870 ملاقاتیں کرچکے ہیں، حکومتی ترجمان

بوندی فائرنگ کیس: نوید اکرم پر 15 قتل اور دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد

پاکستان میں موٹر سائیکل اور تھری ویلر کی فروخت میں حیران کن اضافہ

سولر صارفین کے لیے بڑا دھچکا، نیپرا کی نئی تجاویز سے کتنا نقصان ہو گا؟

فٹبال اسٹار میسی کا ونتارا کا دورہ: جنگلی حیات کے ساتھ ملاقات اور موج مستی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں