قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا

پیر 8 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیکس کی تحقیقات  کے سلسلے میں ، قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس نثار اور نجم ثاقب کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، نجم ثاقب اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ابوذر مقصود چدھڑ کو طلب کرے گی۔

کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔ تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کو اپنا دفاع یا مؤقف پیش کرنے کا پورا موقع دیں گے۔

اپنے انٹرویو میں خصوصی کمیٹی کے چیئرمین اور بلوچستان اسمبلی سے رکن اسمبلی اسلم بھوتانی نے بتایا کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس 9مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے نجم ثاقب اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوذر مقصود چدھڑ کے درمیان ہونے والی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو کی آڈیو لیکس سامنے آئی تھی جس میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کے حصول اور ٹکٹ ملنے پر مبینہ طور پر طے  کی گئی رقم کے حوالے سے بات کی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا ٹکٹ کروڑوں روپے میں ؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp