لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو براہِ راست انتخابی میدان میں چیلنج کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:90 روزہ تحریک: عمران خان قیادت کریں گے، آر یا پار کا عزم،علی امین گنڈاپور کی لاہور میں پریس کانفرنس
ان کا کہنا تھا کہ اگر مولانا واقعی اپنے مینڈیٹ کو حقیقی سمجھتے ہیں تو وہ میرے بھائی کے خلاف الیکشن لڑ کر جیت کر دکھائیں۔ اگر وہ ناکام رہے تو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کریں۔
علی امین کا کہنا تھا کہ مولانا ہم پر جعلی مینڈیٹ کا الزام لگاتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ خود فارم 47 کے سہارے اسمبلی میں پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کی ہدایت پر شروع کی جانے والی 90 روزہ تحریک کے تحت ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں گے، اور یہ تحریک ’آر یا پار‘ ثابت ہوگی۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 2 روز قبل تجویز دی تھی کہ خیبرپختونخوا حکومت میں تبدیلی کی ضرورت ہے، لیکن یہ تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمان کے پی میں حکومت تبدیلی کے بجائے اپنے اندر تبدیلی لے کر آئیں، علی امین گنڈاپور
اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیں تبدیلی کا مشورہ دینے سے پہلے اپنی جماعت اور سوچ میں تبدیلی لائیں تو بہتر ہوگا۔