چکری انٹرچینج کے قریب موٹر وے ایم-2 پر ایک افسوسناک حادثے میں مسافر بس پھسل کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے کے لیے نیا قانون! 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والا ڈرائیور گرفتار
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق، نجی کمپنی کی یہ بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی کہ سڑک پھسلن زدہ ہونے کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور یہ المناک حادثہ پیش آیا۔
ایک اور واقعے میں اسلام آباد کے قریب سنگجانی کے مقام پر ایک کوسٹر بھی موٹروے پر کھائی میں جا گری، جس سے 17 افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: سکھر- حیدر آباد موٹر وے میں ایسا کیا ہے کہ یہ 12 سال میں مکمل نہیں ہوا؟
حادثات کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بتایا گیا ہے کہ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔